0
Monday 27 Jan 2020 22:41

نشتر زیر علاج، چینی باشندے سمیت دو افراد کو اینٹی بائیو ٹیکس دیکر کرونا وائرس قابو کرنیکا انکشاف

نشتر زیر علاج، چینی باشندے سمیت دو افراد کو اینٹی بائیو ٹیکس دیکر کرونا وائرس قابو کرنیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کرونا وائرس کے شبہ میں داخل چینی باشندہ اور چائنہ پلٹ نوجوان بدستور زیرعلاج ہیں، جن کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ نشتر ہسپتال کے متعلقہ وارڈ کے ڈاکٹرز و سٹاف کرونا وائرس کی وجہ سے خوف زدہ نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے نشتر ہسپتال میں پہلا مریض چینی باشندہ فنگ فان (FING FAN) کو جمعہ کی رات داخل کروایا گیا تھا، جس کو فوری طور پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ کرونا وائرس کے شبہ میں داخل مریض کی آمد پر مذکورہ ہسپتال انتظامیہ میں کھبلی مچ گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اطلاع ملتے ہی نشتر ہسپتال کی طرف رخ موڑ لیا اور ابتدائی معلومات حاصل کیں جبکہ دوسری جانب ہسپتال کے ڈاکٹروں نے چینی باشندے کے خون کے نمونے حاصل کیے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ ہیلتھ اسلام آباد بھیجوا دیے ہیں۔

فنگ فان چین کا رہائشی ہے اور 21 جنوری کو پاکستان آیا تھا وہ ملتان میں انڈسٹریل سٹیٹ میں چائنیز کیمپ میں رہائش پذیر ہے اور کرونا وائرس جیسی علامات ظاہر ہونے پر اسے نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ نمبر 27 میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس کے علاہ دوسرا مریض ہفتہ کے روز نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، رحمت اللہ چائنہ پلٹ ہے جو 24 جنوری کو چین سے واپس آیا ہے، طبعیت ناساز ہونے پر نشتر ہسپتال داخل کرلیا گیا، بتایا جارہا ہے رحمت اللہ روزگار کے سلسلے میں چین میں مقیم تھا۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کا پاکستان سیمت دنیا بھر میں کوئی علاج نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود زیرعلاج دونوں مریضوں کا علاج جاری ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس مرض کی علامات میں بخار، کھانسی، سانس میں رکاوٹ، نمونیہ شامل ہیں۔ تاہم پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے، یہ ٹسٹ چین اور دو دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔ نشتر ذرائع کے مطابق مریض کے خون کے نمونے کلچر ٹہسٹ کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ)اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں، جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 841075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش