0
Monday 27 Jan 2020 23:11

ٹانک میں دہشتگردوں کی سی ٹی ڈی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

ٹانک میں دہشتگردوں کی سی ٹی ڈی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹانک شہر میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان ٹانک کے علاقے تتور روڈ پر مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی۔ سرچ آپریشن کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دیگر دہشت گردوں کی نشاندہی کے بھی امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پنجاب کے شہر بہاولنگر ہارون آباد بائی پاس سے سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں عمران، عابد سہیل اور رضا شامل ہیں، ملزمان سے 7 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز، بال بیرنگز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
 
خبر کا کوڈ : 841077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش