0
Monday 27 Jan 2020 23:15

مقبوضہ کشمیر میں مظالم عالمی برادری کو بھارتی اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے، سید فخر امام

مقبوضہ کشمیر میں مظالم عالمی برادری کو بھارتی اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے، سید فخر امام
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان و چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے، کسی بھی جارحیت سے نبردآزما ہونے کے لئے پاکستان پوری طرح تیار ہے، خطے میں چھڑنے والی جنگ روائتی ہتھیاروں سے نہیں لڑی جائیگی، اقوام عالم کو بھارتی اقدامات کا فوری نوٹس لینا ہوگا، نریندر مودی سرکار اکھنڈ بھارت کے قیام کے منصو بے پر عمل پیرا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، بھارتی اقدامات سے خطہ تیزی سے جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارتی جارحانہ اقدامات کی روک تھام نہ کی گئی تو چھڑنے والی جنگ سے دنیا کا نقشہ بری طرح متاثر ہوگا، کشمیر کاز پر پوری قوم ایک ہے، حکومت پاکستان پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز میں اٹھا رہی ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے 5 فروری بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت پر انتہاء پسند حکمران اقتدار میں آچکے ہیں، جن کا واحد مقصد نہ صرف مسلمانوں بلکہ بھارت سے ہر اقلیت کو نکال باہر کرتے اکھنڈ بھارت کے خواب کو عمل شکل دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاری جارحانہ اقدامات نے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دو قوتوں کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان اس وقت تاریخ انسانی کے بدترین ریاستی ظلم اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارتی اقدامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کسی بھی جارحانہ قدم سے روکنا ہوگا، بصورت دیگر خطے میں لگائی جانے والی جنگ کی آگ کے شعلوں سے پوری دنیا متاثر ہوگی، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انڈیا نے ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے، عالمی برادری کو نریندر مودی کے جارحانہ عزائم اور متعصبانہ پالیسیوں کے مضر اثرات کا بھرپور ادراک ہو رہا ہے، جو وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی اور پاکستان کی سفارت کاری کے ثمرات کا نتیجہ ہے، کشمیریوں کی حق خودارایت اور جدوجہد آزادی کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 841078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش