0
Monday 27 Jan 2020 23:29
امریکی انخلاء

بغداد اور واشنگٹن عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کیلئے جلد از جلد اتفاق کریں، روس

بغداد اور واشنگٹن عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کیلئے جلد از جلد اتفاق کریں، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے اندر غیر ملکی افواج کی موجودگی کا دارومدار میزبان اور افواج بھیجنے والے ممالک کے درمیان دوجانبہ معاہدے پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے کہا ہے کہ بغداد اور واشنگٹن عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کیلئے جلد از جلد دوطرفہ اتفاق کریں۔ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں بڑھتے تناؤ کے بارے میں کہا کہ روس ہمیشہ سے اس واقعیت کو مانتا ہے کہ کسی بھی ملک کی سرزمین پر غیرملکی افواج کی موجودگی کا مسئلہ پہلی سطح پر میزبان ملک اور افواج بھیجنے والے ملک کے درمیان طے پانا چاہئے۔

واضح رہے کہ عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی دہشتگردانہ حملے میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المھندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ کیساتھ موجود تمامتر دفاعی معاہدوں کو منسوخ کرتے ہوئے عراقی سرزمین پر امریکی افواج کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیدیا تھا اور امریکی افواج کو فورا ملک چھوڑ دینے کا حکم صادر کیا تھا جبکہ امریکہ عراق سے اپنی افواج کے واپس بلانے میں تاحال لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش