0
Tuesday 28 Jan 2020 10:21
جب چاہیں فارورڈ بلاک بنا سکتے ہیں

نواز لیگ کے 50 ارکان رابطے میں ہیں، فیاض الحسن چوہان

نواز لیگ کے 50 ارکان رابطے میں ہیں، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز لیگ کے پچاس ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں، جب چاہیں ایوان کے اندر فارورڈ بلاک بنا سکتے ہیں۔ حمزہ شہباز اپنا پنجرہ، کھڑکیاں اور دروازے کھولنے کی غلطی نہ کریں، ورنہ سارے پرندے اڑ جائیں گے۔ ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن پر کھل کر تنقید کی اور بولے تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا۔ ارکان کہہ چکے ہیں ہم پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے افواہوں کا خاتمہ کرکے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں بچا، جو چند رہنما تھے،، وہ بھی باہر چلے گئے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی وضاحت نے اپوزیشن رہنماؤں کے منہ بند کر دئیے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نئے آئی جی پنجاب کے آنے کے بعد جرائم میں کمی آئی۔ انہوں نے ن لیگ کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو ڈیلی میل کا رپورٹر روز پکار رہا ہے، وہ حکومت پر تنقید سے پہلے اسے جواب دیں۔
خبر کا کوڈ : 841115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش