0
Tuesday 28 Jan 2020 10:52

لکی مروت میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

لکی مروت میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے علاقے پہاڑخیل پکہ میں اشتہاریوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم انعام مروت ساکن ملازئی ٹانک دو ساتھیوں اور ایک خاتون سمیت ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مارے جانے والوں میں مرسلین، بلقیاز اور اس کی بہن بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مقابلے میں دو پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق انعام مروت ٹانک پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا اور صوبائی حکومت نے ان کے سر پر انعام بھی مقرر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انعام مروت نے کچھ عرصہ پہلے ملازئی کے قریب فلائنگ کوچ پر فائرنگ کر کے 14 بے گناہ افراد کو قتل کیا تھا۔ خیال رہے کہ نومبر 2019ء میں بھی لکی مروت میں مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری گل فراز اور اس کی بھتیجی مارے گئے تھے۔ جابو خیل میں ہوئے پولیس مقابلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔ بعد ازاں مقامی افراد نے لڑکی کے قتل کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ تھانہ غزنی خیل کی حدود جابو خیل میں ہوا جہاں پولیس کے ریپڈ ریسپانس فورس (آر آر ایف) نے اشتہاری ملزم گل فراز کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ ڈی ایس پی لکی مروت ہدایت اللہ شاہ کے مطابق اشتہاری ملزم اور اس کی بھتیجی نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شاہ محمود زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم گل فراز اور اس کی بھتیجی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری گل فراز پولیس کو قتل اور اقدام قتل سمیت 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 841116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش