QR CodeQR Code

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

28 Jan 2020 11:16

فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد بھی ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد  بھی ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 841117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841117/پشین-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-2-مبینہ-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org