QR CodeQR Code

فیصل واوڈا کی نااہلی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

28 Jan 2020 12:23

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، اس کے باوجود فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔


اسلام ٹائمز۔ دہری شہریت چھپانے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری قانون، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، اس کے باوجود فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی،اس لئے دہری شہریت اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے۔


 


خبر کا کوڈ: 841141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841141/فیصل-واوڈا-کی-نااہلی-کیلیے-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org