QR CodeQR Code

پشاور، مسجد کے امام نے 14 سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا

28 Jan 2020 12:36

لڑکی کے والد کیمطابق کرن بی بی اسکول گئی تو امام مسجد شیر اعظم نے اسے بہلا بھسلا کر اغواء کر لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔


اسلام ٹآئمز۔ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سکندر ٹاؤن سے امام مسجد نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا۔ امین سکنہ سکندر ٹاؤن نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی کرن بی بی جو ساتویں جماعت کی طالبہ ہے گھر سے اسکول جانے کیلئے نکلی تھی، چھٹی کے ٹائم پر وہ واپس گھر نہیں پہنچی تو انہیں فکر لاحق ہوگئی۔ کرن بی بی اسکول گئی تو امام مسجد شیر اعظم نے اسے بہلا بھسلا کر اغواء کر لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 841154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841154/پشاور-مسجد-کے-امام-نے-14-سالہ-لڑکی-کو-اغواء-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org