0
Tuesday 28 Jan 2020 13:18

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ یونینز کی بحالی کی مخالفت کردی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ یونینز کی بحالی کی مخالفت کردی
اسلام ٹائمز۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کی مخالفت کر دی گئی۔ طلبہ یونینز کی بحالی سے جامعات میں اصلاحات لانے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا، طلبہ یونینز سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث حکومت مخالف اتحاد کرتی ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت نہیں کریں گے۔ ذرائع  کے مطابق کمیشن کے اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں ایم این اے کھیل داس کی جانب سے پیش بل کے جواب میں کمیشن کی جانب سے طلبہ یونینز کی مخالفت کی ہے۔ کمیشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی سے جامعات میں اصلاحات لانے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
 
ایچ ای سی کے مطابق طلبہ متحرک سیاست میں شامل ہوں گے جو کیمپس میں تشدد کا باعث بنتا ہے، طلبہ یونینز سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث حکومت مخالف اتحاد کرتی ہیں، اثرورسوخ اور طاقت حاصل کرتی ہیں، جبکہ یونینز کیمپس میں تعلیم، تحقیق اور ترقیاتی کاموں کیلئے خطرہ ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیں گے اور ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ طلبہ یونینز بحال نہ کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کے ایک رکن نے کہا کہ اگر حکومت ایس او پیز طے کرتی ہے جس میں سیاسی مداخلت روکنے کا مضبوط بندوبست کیا جائے تو ان کی بحالی میں کوئی قباحت نہیں تاہم موجودہ صورتحال میں یونینز کی بحالی ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 841171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش