QR CodeQR Code

سکولوں میں بچوں پر تشدد کرنیوالے استاد کیساتھ سربراہ کیخلاف بھی ایکشن ہوگا

28 Jan 2020 19:01

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبا کے بال کھنچنا، چٹکی کاٹنا اور دانت سے کاٹنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا جبکہ چھڑی کیساتھ، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے بچوں کو مارنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا، اس عمل میں شامل اساتذہ کیساتھ ساتھ مذکورہ سکول کے سربراہ کو بھی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سکولوں میں طلباء کے بال کھنچنا، چٹکی کاٹنا، دانت سے کاٹنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا۔ چھڑی کیساتھ، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے مارنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبا پر تشدد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق طلبا کو مرغا بنانا اور دیگر سزاؤں کو بھی جسمانی سزا میں شامل کیا گیا ہے، اس بار بچوں کو مرچیں کھلانا بھی جسمانی تشدد میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ قسم کی سزائیں دینے والے اساتذہ اور سکول سربراہ کیخلاف ایکشن ہوگا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبا کے بال کھنچنا، چٹکی کاٹنا اور دانت سے کاٹنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا جبکہ چھڑی کیساتھ، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے بچوں کو  مارنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا، اس عمل میں شامل اساتذہ کیساتھ ساتھ  مذکورہ سکول کے سربراہ کو بھی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 841172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841172/سکولوں-میں-بچوں-پر-تشدد-کرنیوالے-استاد-کیساتھ-سربراہ-کیخلاف-بھی-ایکشن-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org