0
Tuesday 28 Jan 2020 13:29

سپریم کورٹ کا دو ہفتے میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کا حکم

سپریم کورٹ کا دو ہفتے میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو دو ہفتوں میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عظمیٰ میں دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا بھی تذکرہ ہوا۔ چیف جسٹس نے شیخ رشید سے کہا کہ ریلوے آج کدھر رہی ہے، کراچی میں کالا پل دیکھیں، کیماڑی کے علاقے میں جائیں دیکھیں کیا حال ہے، کراچی سرکلر ریلوے کی 38 کنال زمین عدالتی حکم پر خالی ہوئی، ریلوے افسران جس کو چاہتے ہیں زمین دیتے ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ لوگ آپ کی باتیں سنتے ہیں لیکن آپ کا ادارہ سب سے نااہل ہے۔ سپریم کورٹ نے ریلوے کو دو ہفتوں میں سرکلر ریلوے چلانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سرکلر ریلوے ٹریک پر تجاوزات بنانے والوں کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں جبکہ آئندہ سماعت پر وزیر منصوبہ بندی اور سیکرٹری بھی پیش ہوں۔
خبر کا کوڈ : 841176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش