0
Tuesday 28 Jan 2020 13:53

پابندی کے باوجود جمیعت کا سالانہ اجتماع پنجاب یونیورسٹی میں کروانے کا اعلان

پابندی کے باوجود جمیعت کا سالانہ اجتماع پنجاب یونیورسٹی میں کروانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پابندی کے باوجود اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنا سالانہ اجتماع پنجاب یونیورسٹی میں ہی کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سالانہ اجتماع برائے اراکین 31 جنوری سے پنجاب یونیورسٹی میں ہوگا۔ یہ اجتماع تین روز تک جاری رہے گا۔ اجتماع کے شرکاء نئے سال کیلئے ناظم اعلیٰ کا انتخاب کریں گے۔ مرکزی انتخاب کے بعد ملک بھر کی یونیورسٹیز، کالجز اور رہائشی حلقوں میں بھی نئے قائدین کا انتخاب کیا جائے گا۔ سالانہ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سینیئر صحافی سلمان غنی، اوریا مقبول جان اور دیگر خطاب کریں گے۔  یاد رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی حدود میں اجتماع کی اجازت نہیں دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے چانسلر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور آئی جی پولیس شیعب دستگیر کو خط بھجوایا گیا تھا میں استدعا کی گئی تھی کہ جمعیت کو یونیورسٹی میں اجتماع کرنے سے روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 841183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش