0
Sunday 10 Jul 2011 17:28

افغانستان،بم دھماکے و تشدد کے واقعات، 3 نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان،بم دھماکے و تشدد کے واقعات، 3 نیٹو فوجی ہلاک
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں بم دھماکے اور تشدد کے دیگر واقعات میں تین نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے۔ نیٹو کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق جنوبی افغانستان میں بم دھماکے میں ایک نیٹو فوجی مارا گیا جبکہ ایک فوجی مزاحمت کاروں کے حملے میں ہلاک ہوا۔ مشرقی افغانستان میں نیٹو کا ایک فوجی مزاحمت کاروں کے حملے میں ہلاک ہوا۔ نیٹو نے فوجیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ رواں ماہ دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں نیٹو کے پندرہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رواں سال ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو سو چھیاسی ہے۔ دوسری جانب فرح صوبے میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے چھ مغوی ہلاک کر دیئے گئے۔ جبکہ چھبیس دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 84119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش