QR CodeQR Code

آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، سعید غنی

28 Jan 2020 14:48

ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کلیم امام کی سندھ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی، نئے آئی جی سندھ کے حوالے سے صوبہ اور وفاق ساتھ ہے، مجھے نہیں معلوم کون سی طاقت نے ان کو بتایا کہ ابھی تبادلہ نہیں ہورہا، سندھ کے ساتھ غیر مساوی سلوک غلط بات ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے آئی جی سندھ کلیم امام کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازموں کی ٹرانسفر پوسٹنگ ان کے ہاتھ میں نہیں ہوتی، سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے حکومت کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، کلیم امام کے دور میں کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کلیم امام کے دور میں وزراء پر سنگین الزامات عائد کئے گئے، کلیم امام کے دور میں سندھ میں صورتحال مزید خراب رہی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کلیم امام کی سندھ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی، کلیم امام کی موجودگی میں سندھ میں قتل و غارت میں اضافہ ہوا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی سندھ کے حوالے سے صوبہ اور وفاق ساتھ ہے، مجھے نہیں معلوم کون سی طاقت نے ان کو بتایا کہ ابھی تبادلہ نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ غیر مساوی سلوک غلط بات ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔
 


خبر کا کوڈ: 841192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841192/آئی-جی-سندھ-کے-خلاف-کوئی-سازش-نہیں-ہوئی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org