QR CodeQR Code

آئی جی سندھ کو پورا موقع دیا لیکن وہ پرفارم نہیں کر پائے، مرتضیٰ وہاب

28 Jan 2020 15:09

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم آئی جی سے مطمئن نہیں تھے، آئی جی کا کام تقریر کرنا نہیں اور کسی سرکاری ملازم کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ منتخب حکومت کے خلاف ایسے بات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے آئی جی سندھ کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ آئی جی کو پورا موقع دیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرپائے، ہم آئی جی سے مطمئن نہیں تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی کا کام تقریر کرنا نہیں اور کسی سرکاری ملازم کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ منتخب حکومت کے خلاف ایسے بات کرے۔ واضح رہے کہ کراچی میں یوم شہداء کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلیم امام نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں جب جاؤں گا تو اپنی مرضی اور مقدر سے کسی بڑی اور نئے مرحلے کی جگہ پر جاؤں گا اور اگر میرا تبادلہ کیا بھی سہی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہوں گا۔


خبر کا کوڈ: 841194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841194/ا-ئی-جی-سندھ-کو-پورا-موقع-دیا-لیکن-وہ-پرفارم-نہیں-کر-پائے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org