4
Tuesday 28 Jan 2020 16:50

شہید قاسم سلیمانی کا قاتل افغانستان میں تباہ ہونیوالے امریکی طیارے میں جل کر ہلاک

شہید قاسم سلیمانی کا قاتل افغانستان میں تباہ ہونیوالے امریکی طیارے میں جل کر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے شہر غزنی میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ جس کے بارے میں ابتدائی خبروں میں یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ افغانستان کی آریا افغان ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ ہے، امریکی جاسوس ادارے کا طیارہ نکلا، جو امریکی فوجی اڈے سے 10 کلومیٹر پہلے ہی زمین بوس ہو کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق اس طیارے میں امریکی سی آئی اے کا وہ ایجنٹ بھی موجود تھا، جس کے ہاتھوں امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور انکے 6 ساتھیوں کو بغداد ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے قتل کیا تھا۔ علاوہ ازیں شہید عماد مغنیہ کے قتل کا ذمہ دار بھی یہی امریکی ایجنٹ تھا۔ امریکہ کے اس جاسوس کا نام جو ہزاروں دوسرے مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار بھی تھا، "مائیک ڈی اینڈریا" ہے، جس کو بلیک پرنس اور آیت اللہ مائیک کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، البتہ امریکی حکومت یا فوج کیطرف سے اس جاسوس کی کوئی پروفائل یا تصویر آج تک جاری نہیں کی گئی۔


مائیک ڈی اینڈریا مشرق وسطیٰ میں امریکی جاسوس تنظیم سی آئی اے کا سب سے اہم ایجنٹ محسوب ہوتا تھا، جو عراق، ایران اور افغانستان میں انجام پانے والی تمام امریکی جاسوس کارروائیوں کا انچارج تھا۔ مائیک ڈی اینڈریا کو امریکہ کیطرف سے 2 سال قبل ہی ایران کا خصوصی جاسوس بھی مقرر کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ایک معروف ای اخبار gospanews کے مینیجنگ ڈائریکٹر فابیو کرِسو نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ممکن ہے افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کے اندر مشرق وسطیٰ کیلئے سی آئی اے کا ایجنٹ آیت اللہ مائیک بھی ہلاک ہوگیا ہو، جبکہ افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس طیارے کے بارے میں میڈیا کو باخبر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سوموار کے دن سہ پہر افغانستان کے صوبے غزنی کے سدوخیل نامی علاقے کے ایک گاؤں دہ یک کے قریب ایک امریکی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔






 
خبر کا کوڈ : 841208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش