0
Tuesday 28 Jan 2020 17:06

سانحہ تیز گام پر پاکستان ریلوے کا اعلٰی افسر معطل

سانحہ تیز گام پر پاکستان ریلوے کا اعلٰی افسر معطل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے سانحہ تیز گام پر اعلٰی افسر کو معطل کر دیا ہے۔ وزارت ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور گریڈ 19 کے افسر جمشید عالم کو معطل کر دیا ہے۔ وزارت ریلوے نے جمشید عالم کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمشید عالم کو سانحہ تیز گام آتشزدگی واقعے میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے آج سانحہ تیز گام واقعہ پر غفلت کے مرتکب اعلٰی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو واقعہ پہ مستعفی ہونے کا بھی عندیہ دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 841215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش