QR CodeQR Code

صدی کی ڈیل

نابلس کے گاؤں پر صیہونی یہودی آبادکاروں کا حملہ، ایک فلسطینی سکول کو آگ لگا دی

28 Jan 2020 17:44

نابلس میں یہودی بستیوں کے مکینوں نے آج علی الصبح شہر "ایتسہار" کے ساتھ واقع ایک فلسطینی گاؤں "عینابوس" پر حملہ کر کے وہاں موجود ایک سکول کے شیشے توڑے اور کھڑکیوں سے آگ بھرکانے والا کیمیکل سکول کے اندر پھینک کر اُسے آگ لگا دی علاوہ ازیں انہوں نے سکول کی دیوار پر نسل پرستی پر مبنی نعرے اور مزید فلسطینی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی تحریر کیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے صیہونی آبادکاروں نے ایک فلسطینی گاؤں "عینابوس" میں گھس کر ایک سکول کو نذر آتش کرنے کے علاوہ دیواروں پر دھمکیاں اور نسل پرستی پر مبنی نعرے بھی لکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہودی بستیوں کے مکینوں نے آج علی الصبح شہر "ایتسہار" کے ساتھ واقع ایک فلسطینی گاؤں "عینابوس" پر حملہ کر کے وہاں موجود ایک سکول کے شیشے توڑے اور کھڑکیوں سے آگ بھرکانے والا کیمیکل سکول کے اندر پھینک کر اُسے آگ لگا دی۔

حملہ آور یہودی آبادکاروں نے مدرسے کی دیوار پر نسل پرستی پر مبنی نعرے اور فلسطینیوں کے مزید گھر تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی تحریر کیں۔ واضح رہے کہ اس فلسطینی گاؤں پر ایک ایسے وقت میں حملہ کیا گیا ہے جب امریکہ و اسرائیل کیطرف سے "صدی کی ڈیل" نامی سازش کو دوبارہ سے منظر عام پر لائے جانے کے خلاف پورے فلسطین میں احتجاج کے طور پر منگل (آج) اور بدھ کے دن کو فلسطینیوں کیطرف سے "یوم غضب" قرار دیئے جانے کی بناء پر خطے میں تناؤ اپنے عروج پر ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 841232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841232/نابلس-کے-گاو-ں-پر-صیہونی-یہودی-آبادکاروں-کا-حملہ-ایک-فلسطینی-سکول-کو-آگ-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org