0
Tuesday 28 Jan 2020 17:49

امتحانات میں نقل کے تدارک کے لئے دنیا میں رائج بہترین طریقوں سے بھی استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، عارف علوی

امتحانات میں نقل کے تدارک کے لئے دنیا میں رائج بہترین طریقوں سے بھی استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو برابر کے مواقع فراہم کئے بغیر معاشرے میں مطلوبہ تبدیلی کا حصول ممکن نہیں ، ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی سے محنت اور مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی 35ویں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور طالبات کی نمایاں کاکردگی پر خصوصی طور پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر میں تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کرنے سے ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے محنت اور مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی خواتین جب تک برابر نہیں آئیں گی اس وقت تک معاشرے میں مطلوبہ تبدیلی کا حصول ممکن نہیں ہے، فیصلہ سازی کے مرحلے میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امور خانہ داری کے باعث عموماً خواتین کی پیشہ ورانہ تعلیم متاثر ہوتی ہے، معاشرے کو خواتین کا کردار بڑھانے کے لئے راستے بنانے چاہیں۔ صدر مملکت نے امتحانی نظام کی بہتری کے لئے وفاقی تعلیمی بورڈ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہمیں رٹہ لگانے کی بجائے بچوں میں سوچ بچار کی اہلیت پیدا کرنے پر توجہ بڑھانا ہو گی جبکہ امتحانات میں نقل کے تدارک کے لئے دنیا میں رائج بہترین طریقوں سے بھی استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے ملک میں یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا۔
 
خبر کا کوڈ : 841233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش