0
Tuesday 28 Jan 2020 18:03

حکومت کی نااہلی کے باعث بھارت دنیا کا “ریپ کیپیٹل” بن گیا، راہل گاندھی

حکومت کی نااہلی کے باعث بھارت دنیا کا “ریپ کیپیٹل” بن گیا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث بھارت دنیا کا “ریپ کیپیٹل” بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کے امیج کو نقصان پہنچانے اور حالیہ دور میں سرمایہ کاروں کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دنیا میں جو ہندوستان کی ساکھ اور امیج تھا، وہ یہ تھا کہ یہ بھائی چارے، محبت اور اتحاد کا ملک ہے لیکن نریندر مودی کے ذریعہ ہندوستان کے اس امیج کو نقصان پہنچا ہے۔ کانگریس کے صدر کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان کو دنیا کا عصمت دری کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن گذشتہ سال ایک کروڑ نوجوان نوکریاں کھو بیٹھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 841239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش