QR CodeQR Code

غزنی میں تباہ ہونیوالا طیارہ ہمارا تھا، امریکی فوج

28 Jan 2020 16:14

افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ گرنے کیوجہ جاننے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ طیارہ دشمن کی کسی کارروائی کے نتیجے میں گرا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ امریکا کا تھا۔ افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ طیارہ دشمن کی کسی کارروائی کے نتیجے میں گرا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے پر کتنے لوگ سوار تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز افغان صوبے غزنی میں طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقے میں مذکورہ امریکی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 841241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841241/غزنی-میں-تباہ-ہونیوالا-طیارہ-ہمارا-تھا-امریکی-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org