0
Tuesday 28 Jan 2020 19:22

احتجاج کرنے پر علی وزیر اور محسن داوڑ بھی گرفتار

احتجاج کرنے پر علی وزیر اور محسن داوڑ بھی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان سے ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ دونوں رہنما پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شریک تھے۔ کوہسار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا ہے کہ احتجاج کی جگہ سے علی وزیر اور محسن داوڑ کو اٹھا لیا گیا ہے۔ ایک اور سنیئر پولیس افسر نے بتایا کہ فی الحال ان کو حراست میں لیا گیا ہے کیوںکہ وہ ریاست مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس افسر کے مطابق ان کو باقاعدہ اس وقت گرفتار کیا جائے جب ایف آئی آر درج ہوگی۔ محسن داوڑ نے گرفتاری کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے انہیں کوہسار تھانے میں رکھا ہے۔ واضح رہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت درکار ہوتی ہے۔ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے محسن داوڑ اور علی وزیر کی گرفتاری کی اجازت لی گئی یا نہیں۔ گذشتہ روز پشاور پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 841243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش