0
Tuesday 28 Jan 2020 19:37

کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو سپورٹ نہیں کرینگے، شوکت یوسفزئی

کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو سپورٹ نہیں کرینگے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا روزانہ 2 گھنٹے اراکین سے ملاقات کریں گے اور وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی صورتحال کا سامنا ہے، آئندہ ہفتے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا، بے روزگار لوگوں کو نوکریاں دینے کیلئے آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں کیونکہ عوام متاثر ہوں گے تو گڈگورننس کا فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کو کرپشن کی نشاندہی کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے، کرپٹ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، صوبے میں پہلی بار پرائس کنٹرول میکانزم قائم کیا گیا، یہ میکانزم قیمتوں میں کنٹرول کے حوالے سے آگاہ کرے گا، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 841247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش