0
Tuesday 28 Jan 2020 20:15

عراق، صوبہ نینوا سے داعش کا ایک اعلی سطحی کمانڈر گرفتار

عراق، صوبہ نینوا سے داعش کا ایک اعلی سطحی کمانڈر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی پولیس نے صوبے نینوا سے داعش کا ایک اعلی سطحی کمانڈر گرفتار کر لیا ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ عراقی پولیس نے صوبہ نینوا کے ایک علاقے تل الرمان سے اپنی پیشگی اطلاع اور مسلسل خفیہ نگرانی کے بعد چھاپہ مار کر داعش کے اعلی سطحی کمانڈر "ابوسدرہ" کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک عرصے سے داعش کے باقی ماندہ عناصر کیخلاف انٹیلیجنس آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں تاحال داعش کے دسیوں کمانڈرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش