QR CodeQR Code

گلگت، پاک چین بارڈر کھولنے کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

28 Jan 2020 20:24

مظاہرین کا کہنا تھا کہ خنجراب بارڈر کو کھولنے سے کورونا وائرس جی بی میں پھیلنے کا شدید خطرہ موجود ہے کیونکہ یہ وائرس اب چین میں بے قابو ہو چکا ہے، جی بی حکومت کے پاس عام بیماریوں کی تشخیص کی صلاحیت بھی نہیں، ایسے میں کورونا وائرس کی تشخیص کیسے ممکن ہو سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک چین بارڈر خنجراب پاس کھولنے کے فیصلے کیخلاف گلگت میں سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خنجراب بارڈر کو کھولنے سے کورونا وائرس جی بی میں پھیلنے کا شدید خطرہ موجود ہے کیونکہ یہ وائرس اب چین میں بے قابو ہو چکا ہے، جی بی حکومت کے پاس عام بیماریوں کی تشخیص کی صلاحیت بھی نہیں، ایسے میں کورونا وائرس کی تشخیص کیسے ممکن ہو سکے گی۔ مظاہرین نے کہا کہ خطرے کے بائوجود بارڈر کو کھولا گیا اور وائرس پھیل گیا تو ذمہ دار جی بی حکومت ہو گی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک کورونا وائرس کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا تب تک پاک چین سرحد کو مکمل بند رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 841255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841255/گلگت-پاک-چین-بارڈر-کھولنے-کے-فیصلے-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org