0
Tuesday 28 Jan 2020 20:47

حلب، خان طومان کے مشرق میں واقع اسٹریٹیجک علاقہ "جرف الصخر" بھی آزاد کروا لیا گیا

حلب، خان طومان کے مشرق میں واقع اسٹریٹیجک علاقہ "جرف الصخر" بھی آزاد کروا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شام میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف کلین سویپ آپریشن زور و شور سے جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کے کنٹرول میں باقی رہنے والے آخری شامی صوبے ادلب میں جاری شامی افواج کی حالیہ پیشقدمی میں خان طومان کے مشرق اور صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع اسٹریٹیجک علاقہ "جرف الصخر" کو بھی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے صوبہ ادلب میں گزشتہ ہفتے سے جاری اپنے کلین سویپ آپریشن کے دوران سیز فائر معاہدے کے مطابق پہلے مرحلے میں حلب تا حماہ بین الاقوامی ہائی وے کو اپنے کنٹرول میں لینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

شام کا "جرف الصخر" نامی علاقہ جو خان طومان نامی معروف شامی شہر کے مشرق میں واقع ہے عراقی صوبے بابل میں واقع "جرف الصخر" (پتھریلا ساحل) کا ہم نام ہے جو بغداد کے جنوب مغرب میں 60 کلومیٹرز کے فاصلے پر واقع ہے اور عراقی دارالحکومت اور صوبہ کربلا کیلئے ایک اسٹریٹیجک حیثیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ عراقی جرف الصخر سال 2013ء میں داعش کے قبضے میں چلا گیا تھا جس کو اکتوبر 2014ء میں آزاد کروا لیا گیا تھا جبکہ عراقی سکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق عراقی جرف الصخر کی آزادی میں 100 فیصد شہید جنرل قاسم سلیمانی کا کردار تھا تاہم اس علاقے کی آزادی کے بعد عراقی حکومت کیطرف سے اس علاقے کا نام جرف الصخر سے بدل کر "جرف النصر" (فتح کا ساحل) رکھ دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش