QR CodeQR Code

بے لگام مہنگائی مافیا کو کوئی گرفت کرنے والا نہیں، ثروت اعجاز قادری

28 Jan 2020 22:17

تنظیمی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک کو بدلنے اور عظیم بنانے کیلئے دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کرنیوالی مافیا بے لگام ہو چکی ہے، کوئی گرفت کرنے والا نہیں ہے، حکومتی مشینری مہنگائی کرنیوالی مافیا کے سامنے بے بس اور غریب پریشان ہیں، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مہنگائی اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر سندھ کے صدر نور احمد قاسمی کی قیادت میں حیدرآباد سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری، صوبائی رہنما خالد حسن عطاری، ضلعی کنوینر حیدرآباد محمد عابد قادری، سید ساجد کاظمی بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا، تو عوام سڑکوں پر آجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک و افلاس اور مہنگائی و بیروزگاری سے پریشان شہری خودکشیاں کر رہے ہیں، خودکشی کے واقعات میں اضافہ افسوسناک ہے، حکومت غریبوں کو ریلیف دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بدلنے اور عظیم بنانے کیلئے دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 841267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841267/بے-لگام-مہنگائی-مافیا-کو-کوئی-گرفت-کرنے-والا-نہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org