QR CodeQR Code

شمالی کوریا خطے میں عدم استحکام پھیلانے سے باز رہے، مائیک مولن

10 Jul 2011 18:26

اسلام ٹائمز:امریکی فوج کے سربراہ نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی کوریا پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی رہنماؤں کے پیانگ یانگ حکومت سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ ماضی کی طرح اب بھی شمالی کوریا کو خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا نہ کرنے کا مشورہ دیں۔


بیجنگ:اسلام ٹائمز۔ امریکی جائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چئیرمین ایڈمرل مائیک مولن نے شمالی کوریا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں عدم استحکام پھیلانے سے باز رہے۔ چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی کوریا پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی رہنماؤں کے پیانگ یانگ حکومت سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ ماضی کی طرح اب بھی شمالی کوریا کو خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا نہ کرنے کا مشورہ دیں۔ ایڈمرل مائیک مولن کا دورہ چین اور امریکا کے فوجی تعلقات میں بہتری کی ایک کوشش ہے۔ امریکا کے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں خرابی پیدا ہو گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 84129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84129/شمالی-کوریا-خطے-میں-عدم-استحکام-پھیلانے-سے-باز-رہے-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org