0
Wednesday 29 Jan 2020 19:21

حضرت فاطمۃالزہراؑ نے آخری سانس تک مسلسل اسلام کا دفاع کیا، محسن اصغری

حضرت فاطمۃالزہراؑ نے آخری سانس تک مسلسل اسلام کا دفاع کیا، محسن اصغری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے ایام فاطمیہؑ کے موقع پر کہا ہے کہ حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی ساری زندگی ضرب و حرب، علم و عمل، جدوجہد، تحریک و حریت اور بیداری و شعور سے عبارت ہے، خداوند عالم نے جن شخصیات کو بنی نوع انسان کیلئے نمونہ عمل اور رول ماڈل بنا کر خلق کیا ہے، ان میں سے ایک ہستی حضرت فاطمہ الزہراؑ کی بھی ہے۔ اپنے بیان میں محسن علی اصغری نے کہا کہ آج کے اس پُرآشوب دور میں ضروری ہے کہ اس شخصیت کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے، تاکہ اولادِ آدم آپ کی سیرت کو بطریقِ احسن سمجھ کر اس پر عمل کرکے مادی و معنوی کمالات کو حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے معاشرے کو انسانیت کی بلندیوں اور ملکوت کے اعلیٰ درجات پر دیکھنا چاہتے ہیں، تو یہ آج بھی ممکن ہے، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم خود بھی حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ کی عملی شخصیت اور حقیقی فضائل سے آگاہ ہوں اور اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی معظمہ بی بیؑ کی سیرت و کردار سے متعارف کروائیں۔

محسن علی اصغری نے کہا کہ ایک مثالی بیوی اور بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ حضرت فاطمہؑ ایک مثالی اور کامل ترین ماں بھی ہیں، ایک نمونہ عمل بیٹی اور اسوہ حسنہ کی حامل بیوی ہونے کے ناطے آپ بطریقِ احسن جانتی تھیں کہ بہترین، مثالی اور کامل ترین ماں کسے کہتے ہیں، یوں آپ صرف ایک ماں ہی نہیں ہیں، بلکہ کائنات کی ساری ماؤں کیلئے نمونہ عمل ہیں، آپ کی گود میں ایسے بچوں نے تربیت پائی ہے، جن کے فضائل و مناقب سے زمین و آسمان کی وسعتیں پُر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مختصر سی زندگی میں بی بی دو عالمؑ شعبِ ابی طالب سے لیکر میدان مباہلہ تک اور میدانِ مباہلہ سے لیکر اپنے آخری سانس تک مسلسل اسلام کا دفاع کرتی رہیں۔
خبر کا کوڈ : 841314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش