QR CodeQR Code

پنجاب میں آئینی و قانونی اختیارات سے تجاوز پر فخر کیا جا رہا ہے، راجہ ریاض

10 Jul 2011 19:11

اسلام ٹائمز:اپوزیشن لیڈر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گورنر پنجاب صوبے کے آئینی سربراہ ہیں، مگر انہیں صوبائی معاملات کی معلومات کے آئینی اور قانونی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئینی اور قانونی معاملات میں اختیارات سے تجاوز پر فخر کیا ج ارہا ہے، شہباز شریف لندن سے علاج کرا کر آگئے ہیں، اللہ کرے اب انکا ذہن صحیح کام کرے۔ اپوزیشن لیڈر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گورنر پنجاب صوبے کے آئینی سربراہ ہیں، مگر انہیں صوبائی معاملات کی معلومات کے آئینی اور قانونی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ حیران کن بات ہے کہ دن رات آئین کی بالادستی کا راگ الاپنے والی جماعت مسلم لیگ ن پنجاب میں آئین اور قانون پر عمل درآمد کے لئے تیار نہیں۔ راجہ ریاض نے کہا کہ شہباز شریف کی کارکردگی جذباتی بیانات کے سوا کچھ نہیں۔ آج پنجاب انکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 84132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84132/پنجاب-میں-آئینی-قانونی-اختیارات-سے-تجاوز-پر-فخر-کیا-جا-رہا-ہے-راجہ-ریاض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org