QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری

29 Jan 2020 12:17

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ شب بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے، جسکے مطابق مردان میں 36 ملی میٹر، نوشہرہ میں 25 ملی میٹر، چارسدہ میں 24 ملی میٹر، کاکول اور تیمرگرہ میں 13 ملی میٹر اور پشاور میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ شب بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے، جس کے مطابق مردان میں 36 ملی میٹر، نوشہرہ میں 25 ملی میٹر، چارسدہ میں 24 ملی میٹر، کاکول اور تیمرگرہ میں 13 ملی میٹر اور پشاور میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی ہے۔ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 16 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 841328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841328/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-علاقوں-میں-وقفے-سے-بارش-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org