QR CodeQR Code

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، سردار عثمان بزدار

29 Jan 2020 12:24

وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی جی رینجرز پنجاب کے درمیان ملاقات میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے، رینجرز نے ملک میں قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید کی ملاقات۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیاں تاریخ کے انمٹ نقوش ہیں۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ملک خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی جرأت اور بہادری کی تعریف کی۔
 
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی رینجرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں، پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے، رینجرز نے ملک میں قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 841331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841331/پاکستان-کا-دفاع-ناقابل-تسخیر-ہے-سردار-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org