QR CodeQR Code

لاہور، یوم شہادت حضرت بی بی فاطمہ عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

29 Jan 2020 12:38

ایبٹ روڈ پر امام بارگاہ گلستان زہراؑ میں بھی خمسہ مجالس کا اہتمام کیا گیا جس سے علامہ شیخ سخاوت عباس قمی نے خطاب کیا جبکہ آج خمسہ کی آخری مجلس عزا رات 8 بجے منعقد ہوگی جس کے اختتام پر شبیہہ تابوت برآمد ہوگی۔ اس کے علامہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں بھی خمسہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس سے علامہ سید جواد نقوی روزانہ خطاب کرتے ہیں۔ شہر کے دیگر امام بارگاہوں اور مساجد میں بھی شہادت بی بی طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجالس و محافل کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دختر رسول، خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات پر بی بی پاک سلام اللہ علیہا کے ذکر کی محافل منعقد ہو رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں لاہور مین انجمن غلامان ابوذر غفاری سبزہ زار کے زیراہتمام بارگاہ فاطمۃ الزہرہؑ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں عزادار مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ننھے ذاکر خدیش رضا نے قرآن کریم کی تلاوت کی جبکہ مولانا قلب علی سیال نے بتول بی بی کے فضائل و مصائب بیان کیے۔ ادھر 360 کے بلاک میں مجلس سے مولانا آغا علی حسنین مہدوی نے محمد و آل محمد اور دختر رسول حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان فضیلت و عظمت بیان کرتے ہوئے آج کی خواتین کیلئے درس فاطمہ کو اپنانے کو وقت کی اہم ضرورت اور آخرت کیلئے آسانی قرار دیا۔
 
معروف شاعر آل عمران سید عاصم عباس شمسی نے بی بی پاک کی ذات پر اپنا خصوصی کلام پیش کیا جس پر ہر آنکھ اشکبار رہی۔ ماتمی عزا دار علی اصغر الحسینی کی رہائش گا ہ پر زنانہ مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجالس عزا میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ادھر ایبٹ روڈ پر امام بارگاہ گلستان زہراؑ میں بھی خمسہ مجالس کا اہتمام کیا گیا جس سے علامہ شیخ سخاوت عباس قمی نے خطاب کیا جبکہ آج خمسہ کی آخری مجلس عزا رات 8 بجے منعقد ہوگی جس کے اختتام پر شبیہہ تابوت برآمد ہوگی۔  اس کے علامہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں بھی خمسہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس سے علامہ سید جواد نقوی روزانہ خطاب کرتے ہیں۔ شہر کے دیگر امام بارگاہوں اور مساجد میں بھی شہادت بی بی طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجالس و محافل کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 841338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841338/لاہور-یوم-شہادت-حضرت-بی-فاطمہ-عقیدت-احترام-کیساتھ-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org