0
Wednesday 29 Jan 2020 12:46

وزیرِاعظم سے آئی جی کلیم امام کی ملاقات، سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتِحال اور اہم امور پر بریفنگ

وزیرِاعظم سے آئی جی کلیم امام کی ملاقات، سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتِحال اور اہم امور پر بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے ملاقات کے دوران وزیرِاعظم عمران خان کو صوبہ سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتِحال اور اہم امور پر بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیرِاعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام کو ملاقات کے لئے اسلام آباد طلب کیا تھا، جس کے بعد آئی جی سندھ اسلام آباد روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے آج وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کے 2 روز قبل کے کراچی کے دورے کے دوران آئی جی سندھ سے ملاقات نہایت مختصر رہی تھی، جس کے باعث آئی جی صوبے کی صورتِحال پر انہیں بریفنگ بھی نہیں دے سکے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کو نیا ٹاسک دے سکتے ہیں، وہ اس سے پہلے نئے آئی جی سندھ کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں جی ڈی اے کے اعتراض اور نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا معاملہ مؤخر کئے جانے کے بعد سے وزیرِاعظم عمران خان اور آئی جی سندھ کلیم امام کی یہ ملاقات انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ گذشتہ روز سندھ میں آئی جی پولیس کی تبدیلی کے معاملے پر وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِاعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا فون پر رابطہ ہوا تھا۔ وزیرِاعلٰی سندھ نے وزیرِاعظم سے کہا تھا کہ جو نام دے چکے ہیں ان ہی میں سے کسی کو آئی جی لگایا جائے۔ اس سے پہلے وزیرِاعظم عمران خان اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات کے دوران آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق ہوگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیرِاعظم نے مشتاق مہر کی تعیناتی کا گرین سگنل دیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا تاہم اب کابینہ نے آئی جی سندھ کی منظوری مؤخر کردی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 841342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش