0
Wednesday 29 Jan 2020 12:59

بلوچستان میں بجلی کی بچت کے بڑے منصوبے میں پیشرفت، زرعی ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل

بلوچستان میں بجلی کی بچت کے بڑے منصوبے میں پیشرفت، زرعی ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان میں بجلی کی بچت کے بڑے منصوبے کے سلسلے میں زرعی ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقلی کے پروجیکٹ میں پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 10 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی میں پیشرفت ہوئی ہے، پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے پہلی مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری پاور نے متبادل توانائی ڈیویلپمنٹ بورڈ میں فزیبلٹی رپورٹ کا جائزہ لیا، رپورٹ جرمن کمپنی اور نیسپاک نے مل کر تیار کی ہے، اس رپورٹ پر اسٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین سے رائے لی جائے گی۔ فزیبلٹی رپورٹ میں سورج کی روشنی سے استفادے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی پر منتقلی سے عوامی آگاہی کے لئے اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ہزاروں ٹیوب ویلز کو اربوں کی بجلی فراہم کی جاتی ہے، بر وقت ادائیگیاں نہ ہونے سے گردشی قرضے میں اضافہ ہوتا ہے، سولر ٹیوب ویلز سے بلوچستان میں زرعی انقلاب آ جائے گا، اور بجلی خسارے سے بھی بچا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بلوچستان سے جو وعدے کئے تھے، ان میں سے ایک ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا وعدہ بھی شامل تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 841347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش