0
Wednesday 29 Jan 2020 13:05

قوم کو لوٹ کر مظلوم بننے والے حساب سے نہیں بچ سکتے، فردوس عاشق

قوم کو لوٹ کر مظلوم بننے والے حساب سے نہیں بچ سکتے، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف اور شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے۔ ترچھی ٹوپی، ذائقے دو، نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا ہے کہ اجلاسوں، ہوٹلوں میں اور کیمروں کے سامنے لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 841348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش