QR CodeQR Code

پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

29 Jan 2020 13:41

ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس وقت 8 ہزار این جی اوز کام کر رہی ہیں جن کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی رجسٹریشن کی درخواست دائر کرنے سے قبل محکمہ داخلہ کا این او سی ساتھ لگانا لازم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹریشن قواعد میں تبدیلی بعض این جی اوز کی جانب سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کی شکایات پر کی گئی ہے۔

اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل محکمہ لیبر کے ماتحت تھا۔ نئے طریقہ کار کے  مطابق این جی او رجسٹرڈ کروانے والے افراد اپنی درخواست محکمہ لیبر کو ہی دیں گے جس کے ساتھ محکمہ داخلہ کا این او سی لگانا لازم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق این او سی کیلئے محکمہ داخلہ کو الگ سے درخواست دینا ہوگی۔ محکمہ داخلہ اس درخواست پر پولیس اور حساس اداروں سے رپورٹ طلب کرے گا جس کے بعد این او سی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 
ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس وقت 8 ہزار این جی اوز کام کر رہی ہیں جن کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی رجسٹریشن کی درخواست دائر کرنے سے قبل محکمہ داخلہ کا این او سی ساتھ لگانا لازم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹریشن قواعد میں تبدیلی بعض این جی اوز کی جانب سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کی شکایات پر کی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ: 841350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841350/پنجاب-میں-این-جی-اوز-کی-رجسٹریشن-کا-طریقہ-کار-تبدیل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org