0
Wednesday 29 Jan 2020 13:29

افغانستان، فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ، 15 اہلکار ہلاک

افغانستان، فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ، 15 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغان فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں فوجی اڈے پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا۔ رات گئے کیے گئے حملے میں طالبان کو سخت مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ حملے میں مجموعی طور پر 15 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں 14 فوج کے اہلکار اور ایک کا تعلق پولیس سے تھا، اسی طرح زخمیوں میں بھی 8 فوجی، 2 وفاقی پولیس اور 3 مقامی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

طالبان حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور 4 اہلکاروں کو اغوا کرکے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم افغان سکیورٹی فورسز نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ امن مذاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے بعد سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ ایک روز قبل امریکی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا تھے جسے طالبان نے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش