QR CodeQR Code

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

29 Jan 2020 14:50

مطالبے کی قرارداد نون لیگ کی رکن سمیرا کومل نے جمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پانچ فروری کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کریں اور اس دن اجلاس میں صرف تمام ارکان یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ ایوان کشمیری بھائیوں کو اظہار یکجہتی کا پیغام دے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے عوام اپنے کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی، بھارت 72 سال سے طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے میں ناکام رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پانچ فروری کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کریں اور اس دن اجلاس میں صرف تمام ارکان یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 841365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841365/کشمیری-بھائیوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-پنجاب-اسمبلی-کا-اجلاس-بلانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org