QR CodeQR Code

کرتار پور راہداری پر دہشتگردی کا منصوبہ پکڑا گیا

29 Jan 2020 15:14

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا منصوبہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے مشترکہ طور پر بنایا گیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اینٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشتگردی کے منصوبے کا سراغ لگا لیا ہے۔ بھارت پاکستان میں امن و آشتی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرتارپور راہداری پر مودی سرکار کا دہشتگردی کرانے کیلئے منصوبہ  بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرتار پور راہداری پر مودی سرکار دہشتگردی کرانے کیلئے منصوبہ بنا رہی تھی جسے پاکستانی سکیورٹی اداروں نے ٹریس کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا منصوبہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے مشترکہ طور پر بنایا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اینٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشتگردی کے منصوبے کا سراغ لگا لیا ہے۔ بھارت پاکستان میں امن و آشتی کو تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ بات بھی قابل غور ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی ہی ریاست کو نچلے درجے کے ہندوں سمیت تمام تر مذاہب کے لوگوں کیلئے تنگ کر دیا ہے، لوگوں سے مذہبی آزادی بھی چھینی جا رہی ہے۔
 
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا اور نہ صرف پاکستان میں تمام لوگوں کو مذہبی آزادی دی بلکہ بھارت میں موجود سکھ برادری کو بھی اجازت دی کے وہ آسانی سے اپنے عقیدے کے مطابق بابا گرونانک کے در کی زیارت کریں۔ تاہم بھارت کی ہندو توا حکومت اب پاکستان میں مذہبی آزادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی ایجنسی راء اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس نے دہشتگردی کا مشترکہ منصوبہ بنایا ہے، جس کا سراغ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے لگا کر اس کو ناکام بنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت پاکستان کے قیام کے بعد سے ہی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، اس سے قبل بھارتی جاسوس کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، جو اب بھی پاکستان کی حراست میں ہے اور بلوچستان میں دہشتگردی کا اعتراف کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 841375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841375/کرتار-پور-راہداری-پر-دہشتگردی-کا-منصوبہ-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org