QR CodeQR Code

سندھ حکومت کی جانب سے کئے گئے پولیس افسران کے تبادلے غیر قانونی قرار

29 Jan 2020 15:13

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئی جی سندھ سے مشاورت کے بغیر افسران کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا، سندھ حکومت افسران کے تبادلے کے لئے آئی جی سندھ سے مشاورت کی پابند ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دونوں پولیس افسران کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے حکم پر کئے گئے پولیس افسران کے تبادلے غیر قانونی قرار دے دیئے گئے۔ سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے سے متعلق دائر درخواست پر حکم جاری کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسران کے تبادلے سندھ پولیس ایکٹ کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئی جی سندھ سے مشاورت کے بغیر افسران کا تبادلہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت افسران کے تبادلے کے لئے آئی جی سندھ سے مشاورت کی پابند ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دونوں پولیس افسران کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 841376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841376/سندھ-حکومت-کی-جانب-سے-کئے-گئے-پولیس-افسران-کے-تبادلے-غیر-قانونی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org