0
Wednesday 29 Jan 2020 15:24

آصف زرداری اور دیگر قائدین سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ انتشاری سوچ کا مظہر ہے، مولا بخش چانڈیو

آصف زرداری اور دیگر قائدین سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ انتشاری سوچ کا مظہر ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر قائدین سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ انتشاری سوچ کا مظہر ہے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آصف علی زرداری اور دیگر قائدین سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی انا اور انتقامی سیاست نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے، آصف علی زرداری صاحب کو بغیر مقدمے کے گرفتار کیا، خان صاحب کی انتقامی ذہنیت نے کئی ماہ تک زرداری صاحب کو علاج کا قانونی حق نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور دیگر قائدین سے قانونی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ بھی انتشاری سوچ کا مظہر ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے بعد اسٹیٹ بینک بھی ملکی معیشت پر چیخ اٹھا ہے، اسٹیٹ بینک کی مہنگائی اور معاشی بدحالی کے متعلق رپورٹ خطرے کی گھنٹی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اپوزیشن خیر سگالی اور مفاہمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتی رہی مگر خان صاحب انتشار پھیلاتے رہے، یہ سلیکٹڈ ہیں اس لئے مفاہمت نہیں انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، اب تو عدلیہ بھی نیب کے انداز احتساب پر بول اٹھی ہے، خان صاحب جس طرح چلا رہے ہیں ملک ایسے نہیں چلا کرتے۔
خبر کا کوڈ : 841377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش