0
Sunday 10 Jul 2011 20:27

امریکہ نے پاکستان کی 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک دی

امریکہ نے پاکستان کی 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک دی
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی 80 کروڑ ڈالر فوجی امداد روک دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف بل ڈیلے کا کہنا یے کہ پاکستان نے کچھ ایسے اقدامات کئے ہیں جس کے باعث انہیں امداد کا کچھ حصہ روکنا پڑ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے باعث پاکستان کو بہت تکلیف محسوس ہوئی تھی، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات وقت کے ساتھ بہتر ہونے چاہییں۔ انہوں نے یہ بات تسلیم کی کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم اتحادی رہا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہوا ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی پیچیدہ مسئلہ ہے اور جب تک ہم ان مشکلات پر قابو نہیں پا لیتے امداد کا کچھ حصہ رکا رہے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق صدر بارک اوباما کے چیف آف اسٹاف ولیم ڈیلے نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی تقریباً 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک لی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف ولیم ڈیلے نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ امریکا نے پاکستان کی تقریبا ً80 کروڑ ڈالر فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلے نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار ہیں اور پاکستان نے کچھ ایسے اقدامات کیے ہیں جو فوجی امداد روکے جانے کا سبب بنے۔ ڈیلے نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور تعلقات بہتر ہونے تک فوجی امداد کی کچھ رقم جاری نہیں کی جائے گی، جبکہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روکی گئی رقم 80کروڑ ڈالر ہے۔ امریکا نے پاکستان کی اسی کروڑ ڈالر کی امداد روک لی۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے امریکی ٹرینرز کو نکالنے کا ردعمل ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف بل ڈیلے نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان کی فوجی امداد روکی گئی ہے، یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کی اجازت سے پاکستان کو دی جانی تھی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار ہیں پاکستان نے کچھ ایسے اقدامات کیے جن کی بنیاد پر امداد روکی گئی، بل ڈیلے نے واضح کیا کہ تعلقات بہتر ہونے تک فوجی امداد جاری نہیں کی جائے گی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ فیصلہ ریمنڈ ڈیوس کیس اور ایبٹ آباد اپریشن کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکی ملٹری ٹرینرز کو نکالنے کا ردعمل ہے۔ رقم میں سے تقریباً تین سو ملین ڈالرز پاک افغان بارڈر پر فوجی دستے تعینات کرنے کی مد میں ادا کئے جانے تھے باقی رقم ملٹری ٹریننگ اور دیگر فوجی ساز و سامان کیلئے دی جانی تھی۔
خبر کا کوڈ : 84138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش