QR CodeQR Code

راولپنڈی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ایک سیل، 3 فوڈ پوائنٹس پر جرمانہ

29 Jan 2020 17:22

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ زائد المیعاد اشیا کی موجودگی، کھلے اور ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر بٹ کڑاہی کو سیل کردیا گیا۔ بٹ کڑاہی پر حشرات کی بہتات، غیرمعیاری اسٹوریج اور صفائی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرکے17 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور ایک کو سیل کردیا۔ 3 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جبکہ 13 کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ زائد المیعاد اشیا کی موجودگی، کھلے اور ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر بٹ کڑاہی کو سیل کردیا گیا۔ بٹ کڑاہی پر حشرات کی بہتات، غیرمعیاری اسٹوریج اور صفائی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے۔ اس کے علاوہ بوم بوم ہاٹ اسپائیسی، خیبر دربار ریسٹورنٹ اور ہاٹ اینڈ چلی کو جرمانے عائد کئے گئے۔ معمولی نقائص پر مزید بہتری کیلئے سیور فوڈ اور حبیبی ریسٹورنٹ سمیت 13 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 841395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841395/راولپنڈی-پنجاب-فوڈ-اتھارٹی-کی-کارروائیاں-ایک-سیل-3-پوائنٹس-پر-جرمانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org