QR CodeQR Code

حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے آئی جی سندھ کلیم امام سے ذاتی اختلافات ہیں، نصرت سحر عباسی

29 Jan 2020 17:32

ایک بیان میں جی ڈی اے کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ بطور آئی جی سندھ کلیم امام اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام کو کام کرنے دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ حکمران اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ صوبے کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے آئی جی سندھ کلیم امام سے ذاتی اختلافات ہیں۔ ایک بیان میں نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بطور آئی جی سندھ کلیم امام اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام کو کام کرنے دیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب نمائندوں نے کلیم امام کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے کی مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد کابینہ نے نئے آئی جی سندھ کا معاملہ گورنر اور وزیراعلٰی سندھ کی باہمی مشاورت پر چھوڑ دیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 841396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841396/حکمران-جماعت-پیپلز-پارٹی-کے-ا-ئی-جی-سندھ-کلیم-امام-سے-ذاتی-اختلافات-ہیں-نصرت-سحر-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org