0
Wednesday 29 Jan 2020 17:47

صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو آئی جی کلیم امام کیخلاف چارج شیٹ تیار کرنیکی ہدایت کردی

صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو آئی جی کلیم امام کیخلاف چارج شیٹ تیار کرنیکی ہدایت کردی
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس سندھ کی تقریر پر حکومت سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کلیم امام کے خلاف چارج شیٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ کی تقریر پر صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو آئی جی کلیم امام کیخلاف چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ حکومت آئی جی کیخلاف چارج شیٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی تقاریر، کابینہ اراکین کیخلاف اقدامات کو چارج شیٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے، چارج شیٹ میں وزیراعلٰی سندھ کیخلاف سازش کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور آئی جی کی ممکنہ تبدیلی کی وجوہات پر بھی بات چیت کی گئی۔ یاد رہے گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا اور کسی بڑی جگہ یا نئے مراحل پر جاؤں گا، میرے خلاف شدید قسم کی سازش ہوئی ہے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 841398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش