0
Sunday 19 Jul 2009 14:48

غزہ میں انسانی فاجعے کا خاتمہ ہونا چاہیئے: عبداللہ گل

غزہ میں انسانی فاجعے کا خاتمہ ہونا چاہیئے: عبداللہ گل
ترکی کے صدر عبداللہ گل نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیستی رژیم کی طرف سے غزہ کا محاصرہ کرنے کے نتیجے میں وہاں پر انجام پانے والا انسانی فاجعہ ختم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست ہی مسئلہ فلسطین کا پایدار حل ہے۔ عبداللہ گل فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ترکی کے وزیراعظم نے کہا: "اسرائیل کی طرف سے یہودی کالونیوں کی تعمیر، فلسطینیوں کا اخراج اور مشرقی بیت المقدس کی جغرافیائی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوششوں نے امن کے قیام کو مشکل کر دیا ہے"۔ عبداللہ گل نے کہا: "غزہ میں انجام پانے والے انسانی فاجعہ کا خاتمہ ہونا چاہیئے اور انسان دوستانہ مدد علاقے میں بھیجی جانی چاہیئے۔ علاقے کی تعمیر نو کی خاطر غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کر دیا جانا چاہیئے"۔ انہوں نے کہا: "میں امیدوار ہوں کہ جو مثبت فضا اس وقت قائم ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور سب قیام امن کیلئے کوشش کریں"۔ انہوں نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کیا اور اس حوالے سے تمام رہنماوں کے اتفاق نظر کی اہمیت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 8414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش