QR CodeQR Code

باجوڑ، گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

29 Jan 2020 17:57

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثہ بدان میں پیش آیا، علاقے میں بارش ہورہی تھی جسکے باعث ایک کچے مکان کی چھت گرگئی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق تمام افراد ایک کمرے میں موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ سرکاری عملہ اور مشینری نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر لاشوں کو نکالا۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ خان وزیر کے مطابق حادثہ بدان میں پیش آیا، علاقے میں بارش ہورہی تھی جس کے باعث ایک کچے مکان کی چھت گرگئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا۔ جاں بحق افراد میں حنا ولد عطاء اللہ، زید ولد عطاء اللہ، آشیہ ولد عطاء اللہ، حذیفہ، انیس ولد طیب، حبیب ولد اعجاز اور اسماعیل ولد اعجاز شامل ہیں۔ زخمیوں میں حنیف اللہ ولد باز محمد، نازیحت ولد اعجاز اور لیلی ولد باز محمد شامل ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تمام افراد ایک کمرے میں موجود تھے۔ اس واقعہ سے چند گھنٹے قبل باجوڑ کی تحصیل ناوگئی میں ایک اور گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 841400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841400/باجوڑ-گھر-کی-چھت-گرنے-سے-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org