QR CodeQR Code

عاطف خان سمیت دیگر وزراء کی کابینہ میں واپسی وزیراعظم کی اجازت سے مشروط

29 Jan 2020 18:06

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب میں نے گذشتہ دور حکومت میں وزارت چھوڑی تو خاموش رہا اور میں پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھا اب کی بار بھی برطرف وزراء کے رویئے کو دیکھا جارہا ہے اور ان کی واپسی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ برطرف وزراء کی واپسی وزیراعظم کی اجازت سے مشروط ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے برطرف وزراء کے رویئے کو دیکھا جارہا ہے کہ ان کا ردعمل کیسا ہے، تاہم وزراء کی واپسی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، ایک سال سے ہم نے معاملہ کو سلجھانے کی کوشش لیکن جب معاملہ میڈیا پر آیا تو وزیراعظم کو سخت فیصلہ کرنا پڑا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب میں نے گذشتہ دور حکومت میں وزارت چھوڑی تو خاموش رہا اور میں پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھا اب کی بار بھی برطرف وزراء کے رویئے کو دیکھا جارہا ہے اور ان کی واپسی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف کا معاملہ ایک سال سے چل رہا تھا لیکن معاملے کو مصالحت سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 841402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841402/عاطف-خان-سمیت-دیگر-وزراء-کی-کابینہ-میں-واپسی-وزیراعظم-اجازت-سے-مشروط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org